ہوناور :2؍ مارچ (ایس اؤ نیوز) شہر کے گیرسوپا سرکل کے قریب قومی شاہراہ 66پر ڈرائیور کا توازن کھوکر ایک گیس ٹینکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کچھ دیر کے لئے حالات دہشت زدہ ہوگئے تھے۔
پلٹا کھائی ٹینکر کو لے کر لوگ الگ الگ باتیں کررہے تھے۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ یہ ایک گیس ٹینکر ہے، کوئی بتارہا تھا کہ یہ ایک کیمیکل ٹینکر ہے اور کوئی اس کو ایندھن کی ٹینکر بتا رہے تھے۔ جس رفتار سے ٹینکر پلٹا کھائی اس کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف ہونےلگا کہ اتنی زور سے پلٹاکھائی ٹینکر سے کہیں گیس کا رساؤ نہ ہو۔ ٹینکر پلٹاکھانےکی اطلاع پولس کو ملتے ہی پولس ، فائر برگیڈ عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر پیشگی احتیاطی اقدامات کئے۔